• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی جمہوری نظام کے استحکام کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی، محسن باری

برمنگھم( آصف محمود براہٹلوی) پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں مضبوط جمہوری نظام کے تسلسل اور استحکام کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری نے اپنے دورہ برمنگھم کے دوران پارٹی رہنمائوں میڈلینڈ پی پی کے صدر چوہدری شاہ نواز، ارشاد عزیز، مرزا اختر، خواجہ محمود صابری اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ محسن باری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی اور وفاق پاکستان کی علامت سمجھی جانے والی جماعت ہے اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے حکومت تشکیل دے گی۔ برطانیہ میں پیپلزپارٹی کی نئ تنظیم کو معرض وجود میں آنے کے بعد عوام میں خوب پذیرائی ملی۔ میڈلینڈ ، برمنگھم نے ہمیشہ پارٹی کی حمایت میں پہلی صف میں کھڑیے رہے ،صدر میڈلینڈ چوہدری شاہ نواز نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہر روز عوامی حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سینئر نائب صدر مرزا اختر محمود، ارشاد عزیز، خواجہ محمود صابری اور دیگر نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم اوورسیز کمیونٹی نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کو سپورٹ کیا ہے۔
تازہ ترین