• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں وفات پاجانے والے پاکستانی کی میت وطن روانہ

بریشیا(عتیق کھٹانہ)کونیو شہر کے کیمپ میں وفات پانے والے پاکستانی کی میت میلان قونصلیٹ نے پاکستان روانہ کرا دی ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ترینو کے نزدیک کونیو شہر کے مہاجر کیمپ میں ایک پاکستانی وفات پا گیا جس کی اطلاع کسی ذرائع سے سپریم کونسل بریشیا کو موصول ہوئی ، سپریم کونسل کے ترجمان کی بروقت کارروائی سے میلان قونصلیٹ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور ویلفیئر اتاشی رضوان صلابت کی کاوش سے ضروری کارروائی اور دستاویزات کی تیاری کے بعد متوفی کی لاش پاکستان روانہ کر دی گئی، اس سلسلہ میں سپریم کونسل بریشیا کے ممبر تنویر اصغر نے بھی وارثین کے تعین کے سلسلہ میں قونصلیٹ کے ساتھ تعاون کیا، پاکستانی کمیونٹی اور سپریم کونسل بریشیا میلان قونصلیٹ کے عملہ اور بالخصوص رضوان صلابت کی اس حوالے سے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے میت کے پاکستان جانے کے اخراجات سمیت تمام معاملات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
تازہ ترین