• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن(جنگ نیوز) پاکستان پریس کلب انٹرنیشنل کی طرف سے بی بی سی کے صحافی عادل شاہ زیب کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر صحافی شفیع نقی جامعی،سید مرتضیٰ علی شاہ، اظہر جاوید، اطہر کاظمی، فرید قریشی، عرفان الحق، ماہ نور چوہدری، چوہدری تبریز عورہ، زاہد خان، سلمان فارسی، احسان شاہد چوہدری، سامعہ خان، پیبلو بٹ ، حسنین بہار، بیرسٹر راشد اسلم نے شرکت کی۔پریس کلب کے تمام ممبران نے عادل شاہ زیب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید کا اظہار کیا کہ وہ ایسے ہی جانفشانی کے ساتھ کام کرتے رہیں گے اور پاکستانی میڈیا میں بھی اپنا نام پیدا کریں گے اور اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
تازہ ترین