• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے مثبت کوشش نہیں کی گئی، احمد صدیقی

لندن(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل سائوتھ زون کے سکرٹری احمد صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومتوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں کبھی مثبت کوشش نہیں کی۔ نادرا کارڈ کی فیس بہت زیادہ ہے اضافی فیس کو ختم کیا جائے، سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کو اس جانب توجہ بھی دلائی ہے کہ وہ فیس پر نظر ثانی کرے اور ان بے انصافیوں کو ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا کے اندر بھرتیوں پر بھی سپریم کورٹ نے اپنے تحفظات ظاہر کیے ہیں اس میں سفارشی بھرتیوں کی وجہ سے فضول خرچیاں ہو رہی ہیں۔ احمد صدیقی نے کہا کہ پاکستان کے حکمران بڑے دعویٰ کرتے ہیں وہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بڑے کام کر رہے ہیں مگر ابھی تک کوئی قابل فخرکام نظر نہیں آتا۔ حکومت مسائل حل کرنے کی بجائے مشکلات پیدا کر رہی ہے ۔
تازہ ترین