• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی عوام اپنے اندازوں سے50فیصد زائد کیلوریز استعمال کرتے ہیں

لندن (جنگ نیوز) سٹڈی میں انکشاف ہوا ہے کہ برطانوی اپنے خیال اور اندازوں سے50فیصد زائد کیلوریز استعمال کرتے ہیں۔ تجزیے کے مطابق اس طرح برطانوی ایک اضافی بگ میک کے مساوی کیلوریز استعمال کررہے ہیں۔ سٹڈی میں سامنے آیا کہ سیلف رپورٹیڈ کیلوریز ریسرچرز کی پیمائش کے مقابلے میں32فیصد کم ہیں۔ برطانوی اپنی سوچ اور خیال سے50فیصد زیادہ کیلوریز استعمال کرتے ہیں۔ آفس فارنیشنل سٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار میں سامنے آیا کہ مرد اپنے اندازوں سے1000زیادہ کیلوریز روزانہ استعمال کررہے ہیں جبکہ خواتین800اضافی کیلوریز استعمال کرتی ہیں۔ اس ریسرچ میں انکشاف ہوا کہ کیلوریز کے بارے میں لوگوں کے اپنے اندازے غلط ہیں اور ان اندازوں کی وجہ سے وہ زیادہ کیلوریز استعمال کررہے ہیں اور ان کی کیلوریز کی پیمائش قابل بھروسہ نہیں ہے۔ نیشنل ڈائٹ اینڈ نیوٹریشن سروے میں79فیصد جواب دہندگان نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی عمر اور سیکس کی ضروریات سے کہیں کم خوراک استعمال کرتے ہیں۔ سروے4500افراد سے کیا گیا تھا۔ تاہم ریسرچ میں پتہ چلا کہ لوگ اپنے اندازوں کی وجہ سے50فیصد زیادہ کیلوریز استعمال کررہے ہیں جو یومیہ ایک اضافے بڑے میک (MAC) کے مساوی ہے۔ مرد روزانہ 2065کیلوریز کے بجائے3119کیلوریز استعمال کر رہے ہیں، جبکہ خواتین1570کیلوریز کے بجائے 2393 کیلوریز استعمال کررہی ہیں۔ سٹڈی میں200افراد کے ’’گولڈ سٹینڈرڈ‘‘ مانیٹرنگ تیکنک کیلوریز ان ٹیک کے لیے استعمال کی گئی ریسرچرز نے ڈبل لیبلڈ واٹر (ڈی ایل ڈبلیو) طریقہ کار کو بھی استعمال کیا جس میں شرکاء کو پانی پینے اور آئسوٹوپس آف ہائیڈروجن اور آکسیجن کی ضرورت ہے تاکہ اس کے ذریعے24گھنٹوں میں انرجی خرچ کا جامع تجزیہ کیا جاسکے۔ سٹڈی میں پتہ چلا کہ اوور آل سیلف رپورٹیڈ کیلوریز کا اندازہ ڈی ایل ڈبلیو کے تحت32فیصد کم ہے۔ پبلک ہیلتھ آف انگلینڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ سپر مارکیٹس کے تیار کھانوں اور فاسٹ فوڈ ڈشز پر کیلوریز کیپ لگایا جائے۔ تجویز ہے کہ اس پر مارچ سے عملدرآمد ہوسکتا ہے۔اس کے تحت بریک فاسٹ میں400کیلوریز اور لنچ ڈنر میں600کیلوریز کی حد ہو۔ یہ پلان برطانیہ میں موٹاپے کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کی مہم کا ایک حصہ ہے۔ تازہ ترین این ایچ ایس اعداد و شمار میں پتہ چلا ہے کہ برطانیہ کی50فیصد سے زیادہ آبادی اوور ویٹ یا موٹاپے کی شکار ہے، ان میں65فیصد مرد اور58فیصد خواتین ہیں۔
تازہ ترین