• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسوں کی بدترین سردی، سائبیریا کی یخ بستہ ہوائوں سے برطانیہ کا درجہ حرارت منفی 10 تک ہوجائے گا

لندن(نیوز ڈیسک) ممکنہ طور پر طویل عرصہ تک جاری رہنے والی انتہائی سخت سردی کی لہر سےبرطانیہ کےمنجمد ہو جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے جب انتہائی یخ بستہ ہوائیں آج سے درجہ حرارت کو منفی صفر تک پہنچا دیں گی۔سٹار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ ایک منجمد موسم میں داخل ہورہا ہے ۔ میٹ آفس کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں ’’بہت زیادہ برف صاف ‘‘ کرنی ہوگی اور ملک بھر میں انتہائی سرد موسم بہار کے آغاز تک جاری رہے گا۔ موسم کے حالیہ موڈلز سے اشارہ ملا ہے کہ مشرق سے آنے والی یخ بستہ ہوائوں کی بڑی مقدارآج انگلینڈ ، سکاٹ لینڈ اور ویلز میں معمولات زندگی درہم برہم کر دیں گی۔آنے والے دنوں میں درجہ حرارت یک ہندسہ تک محدود ہو جائے گا جبکہ مشرق سے آنے والی سردی کے نتیجے میںملک کے مختلف حصوں میں راتوں رات درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی کافی کم ہو جائے گا۔ہفتہ کے اختتام تک درجہ حرا ر ت منفی ہندسوں تک گر جائے گا جبکہ یخ بستہ ہوائیں بعض خطوں میںیخ بستہ موسم اس حد تک ٹھنڈ کر دےگا جو کہ منفی10محسوس ہوگا۔ بعض فورکاسٹرز کے مطابق منفی ایک ہندسہ درجہ حرار ت اگلے پورے ہفتہ اور ممکنہ طور پر مارچ تک جاری رہے گا۔انتہائی یخ بستہ ہوائوں کی آمد کی وجہ قطب شمالی کے اوپرہوا کا گرم ہوجانا ہے جسے ’’سڈن سٹرٹوسفیرک وارمنگ‘‘ (ایس ایس ڈبلیو) کہتے ہیں۔یہ صورت حال ’’ پولر ورٹیکس‘‘ کہلاتی ہے جس سے یخ بستہ ہوائیں یورپ اور برطانیہ تک پہنچ کردرجہ حرارت طویل عرصہ کیلئے گرنے کا سبب بن جاتی ہیں۔آخری دفعہ ایس ایس ڈبلیو 2013میں ہواجب سخت سرد موسم اور بھاری برف باری نے برطانیہ کو مارچ اور اپریل کے دوران اپنی لپیٹ میں لے لیا اور سرد موسم کی یہ لہر بہار کی آمد تک جاری رہی۔ فورکاسٹرز کو خدشہ ہے کہ وہی صورت حال اس سال بھی پیش آ سکتی ہے۔ ایکزیکٹا ویدر کےفورکاسٹرجیمس میڈین نے بتایا کہ سرد موسم کی لہر آج سے شروع ہو گی جبکہ ’’بھاری برف باری‘‘ اگلے ہفتے سے ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ بدھ سے مشرقی سمت سے آنے والی یخ بستہ وہوائیں چلیں گی۔
تازہ ترین