• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر منظور برسلز پارلیمنٹ ہیلتھ کمیٹی کے نائب صدر منتخب

برسلز ( عظیم ڈار ) پاکستانی نژاد رکن برسلز پارلیمنٹ ڈاکٹر منظور ظہور کو برسلز پارلیمنٹ کی ہیلتھ کمیٹی کا نائب صدر منتخب کرلیا گیا۔ ڈاکٹر منظور ظہور سے قبل پارلیمنٹ کی ہیلتھ کمیٹی کے نائب صدر احمد جنائی تھے جنہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفے دے دیااور پارٹی مشاورت کے بعد طے پایا کہ ڈاکٹر منظور ظہور ہیلتھ سے متعلقہ ایکسپرٹ رائے کے ماہر ہیں اور انہیں انکی اسی قابلیت پر اکثرتی رائے کے ساتھ چنا گیا۔ ڈاکٹر منظور ظہور نے جنگ کے ساتھ بات کرتے ہوئےبتایا کہ وہ برسلز پارلیمنٹ میں ایک قرارداد پیش کریں گےجس میں بلجیم کے وہ بچے جن کے والدین معمر ہوچکے ہیں اور وہ انہیں اولڈ ہوم سنٹرز میں بھیجنے کی بجائے خود ہی گھر کے اندر انکی خدمت کریں گے تو انہیں اس خدمت کے عوض بینیفٹس دیئے جائیں گے اور بیماری کی صورت میں اگر وہ اپنے دفتر یا کاروبار سے چھٹیاں کریں گے تو انکی چھٹیوں کی اجرت تنخواہ سے کاٹی نہیں جائے گی۔ بلکہ ان کے وہ دن جو انھوں نے اپنے بیمار والدین کی خدمت کے لیے گزارے وہ ایام ان کی نوکری کے ایام کے برابر تسلیم کیے جائیں گے۔ اور پینشن کی صورت میں بھی ان ایام کو نوکری کرنے والے ایام میں شامل کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ قرارداد اپنی نوعیت کی پہلی قرارداد ہوگی جس سے بوڑھے والدین کو فائدہ ہوگا۔ اور انکے بچے والدین کی خدمت کے ساتھ ساتھ حکومتی فوائد سے بھی استفادہ کرسکیں گے۔
تازہ ترین