• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3افراد جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق بن قاسم تھانے کی حدود گلشن حدید نصیر آباد یونین کونسل آفس کے قریب واقع الیکٹرونکس اشیاکی قسطوں کی دکان پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے فائرنگ سے دکان میں بیٹھے ہوئے 35سالہ عمر خان ولد موسی خان اور 40سالہ نواب خان ولد حاجی سلطان شدید زخمی ہوگئے ، پولیس نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا جہاں دونوں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑگئے ،پویس کا کہنا ہے کہ مقتول عمر دکان کا مالک تھا اور اسکا دوست نواب اس سے ملنے آیا تھا ،پولیس نے جائے وقوعہ سے تیس بور پستول کے پانچ خول اپنی تحویل میں لے لیے ، اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ میں گھر کے قریب بیٹھے ہوئے شخص پر موٹر سائیکل سوار2ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کوقطر اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں وہ دوران علاج اسپتا ل میں دم توڑ گیا،مقتول کی شناخت 29سالہ عاشق علی ولد قیصر علی کے نام سے ہوئی ہے مقتول کے اہل خانہ نےپولیس کو بیان دیا ہے کہ ان کی اشرف مگسی سے خاندانی دشمنی چل رہی تھی ،علاوہ ازیں سہراب گوٹھ تھانے کی حدود پرانہ بس اڈے کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر 25سالہ عبدالنبی ، منگھوپیر کے علاقے پختون آباد میں جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے25سالہ خاننان ولد شاہ زید ، گلشن اقبال کے علاقے جوہر کمپلیکس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر 36سالہ محمد احمر ولد محمد اسلم ، پی آئی بی تھانے کی حدودتین ہٹی لال مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر کے 40سالہ شکیل ولد سبحان زخمی ہوئے جبکہ ناظم آباد میڑک بورڈ آفس کے قریب جھگڑے کو دوران فائرنگ سے47سالہ کامران ولد جاوید ،پراناگولیمار ریکسر حسن اولیا ویلیج کے نزدیک فائرنگ سے 35سالہ عبدالرزاق ولد حاجی عبدالقادرزخمی ہو گیا ۔
تازہ ترین