• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہادر آباد والےمسلسل غیر آئینی اقدامات کر رہے ہیں،علی رضا عابدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن و ممبر قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی نے کہا ہے کہ کنوینر و سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو 27 فروری کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے نہیں بلکہ پارٹی کی کنوینر شپ سے متعلق طلب کیا گیا ہے،ہم نے اٹھارہ فروری کو منعقد کیے گئے انٹرا پارٹی الیکشن کے بارے میں پندرہ فروری کو ہی آگاہ کردیا تھا،انٹرا پارٹی الیکشن میں کسی جماعت سے مدد لینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، انھوں نے کہا کہ بہادر آباد کے ساتھیوں کی جانب سے مسلسل غیر آئینی اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ ہماری جانب سے کبھی بھی پہل نہیں کی گئی، بہادرآباد میں موجود ساتھیوں کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ کورنگی کے آفس کے تالے توڑ کر اس پر قبضہ کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ کنوینر کے علم میں لائے بغیر اجلاس بلانے پر رابطہ کمیٹی اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیے اور اس تنظیمی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے بارے میں آگاہ کیا،انٹرا پارٹی الیکشن میں کسی جماعت سے مدد لینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان نے بھر پور تعداد میں رابطہ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کو منتخب کرنے کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
تازہ ترین