• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادری زبان میں بنیادی تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی ممکن نہیں، یونس بونیری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے کہا ہے کہ 21 فروری کو مادری زبانوں کے دن کے طور پر منانا ایک اچھی روایت ہے، مادری زبان کی بدولت انسان کا اپنی ثقافت اور تہذیب و تمدن سے رشتہ قائم ہوتا ہے، بنیادی تعلیم کو مادری زبان میں دیئے بغیر قوموں کی ترقی ممکن نہیں، عوامی نیشنل پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کے منشور میں مادری زبان کو اہمیت اور ترویج دینا شامل ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے باچا خان مرکز میں مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نور اللہ اچکزئی، حمید اللہ خٹک، رانا گل آفریدی و دیگر نے بھی خطاب کیا، یونس بونیری نے مزید کہا کہ اے این پی کو جب بھی اقتدار و اختیار ملا ہم نے بنیادی تعلیم مادری زبانوں میں دینے کی قانون سازی کی، آئندہ بھی موقع ملا تو مزید اقدامات کرینگے۔
تازہ ترین