کراچی (پ ر)غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک منتقل کی گئی قومی دولت کو واپس لانے کے لئے موثر اقدامات ہونے چاہئیں صرف عادل حکمران ہی اس ظلم اور ناانصافی کا راستہ روک سکتے ہیں، قومی دولت لوٹنے والوں کا بلاامتیاز احتساب کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق جعفری نے مسجد و امام بارگاہ باب فاطمہ میں ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ عوام جب تک ان چورں لٹیروں ڈاکوئوں کو منتخب کرتے رہیں گے ان کے پیسوں پر ایسے ہی لوٹ مار جاری رہے گی، چند ہزارلٹیرے عوام کا مال لوٹ کر باہر لے جاتے ہیں ان کو عوام کی فلاح و بہبود سے کوئی غرض نہیں، پاکستان مزید قرضوں کی دلدل میں دھنستا جار ہا ہے ۔