• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس،ملزمان بینک سے رقم لے کر نکلنے والی خاتون کو لوٹ کر فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والی خاتون سے کار سوار ملزمان اسلحہ کے زور پر 90ہزار روپے اور موبائل فون لے کر فرار ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق نعمانہ منصف نامی خاتون 90ہزار روپے لے کر نکلی اور خیابان اتحاد کے قریب بینک سے پیچھا کرنے والے ملزمان نے اسلحہ کے زور پر کار کو روک کر خاتون سے 90ہزار روپے کیش اور موبائل فون چھین لیا ، پولیس کا کہناہےکہ ملزمان سفید کار میں سوار تھےجن کی تعداد2تھی۔
تازہ ترین