• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ،اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام سے متعلق درخواست کی سماعت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، رینجرز نے اس حوالے سے جواب جمع کرادیاہے جبکہ پولیس و دیگر کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم ہوگئی، بینچ کے سربراہ نے ریماکس دیئےکہ پولیس سمیت دیگر قانون نافذکرنےوالے اداروں کی جانب سے جواب جمع کرانے میں تاخیر کیوں کی جارہی ہے،عدالت عالیہ نے سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر پولیس حکام ہر صورت میں جواب جمع کرائیں،عدالت نے سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔درخواست گزار مزمل ممتازنے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سی پی ایل سی اپنی ذمہ داری سے راہ فراراختیارکرتےہوئےشہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز کو بلاک نہیں کرتی جبکہ چھینے گئےموبائل فون مارکیٹوں میں پولیس کی سرپرستی میں کھل عام فروخت ہورہے ہیں،کراچی شہر میں اسٹریٹ کرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، جرائم کی ان وارداتوں کے دوران کئی شہری جاں بحق اور زخمی ہو ئے ہیں، پولیس اسٹریٹ کرائم روکنے اور شہریوں کوتحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرنے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں ڈی آئی جی کرائم برانچ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی،ڈی آئی جی سی آئی اے سمیت متعلقہ اداروں جبکہ درخواست گزار نے عدالتی حکم پر موبائل کمپنیز کو بھی درخواست میں فریق بنایاہے۔
تازہ ترین