• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں مداخلت نہ کرنے پر اتفاق کیاگیا تھا ،علامہ ناظر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب فوجی دستے بھیجنے کا فیصلہ قابل تشویش و حیران کُن عمل ہے جب کہ اراکین  پارلیمنٹ  نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ہمیں مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں مداخلت نہیں کر نی چائیے جبکہ عوام اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر اتنا بڑا فیصلہ کرنا ملک میں بے اعتمادی اور بے یقینی کی فضاء کوقائم کر یگا اور اس فیصلے کہ اثرات پاکستان کی داخلی فضاء کو بھی متاثر کر ینگے  اس طرح کے اقدامات سے گریز کیا جائے ملک پہلے ہی داخلی اور خارجی خطرات سے دوچار ہےلہذا اس فیصلے کو واپس لیا جائے۔
تازہ ترین