• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظارقتل کیس، اے سی ایل سی کے 8اہلکاروں کیخلاف چالان جمع کرانے کیلئے مہلت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے انتظار قتل کیس میں گرفتار 8اے سی ایل سی اہلکاروں کے خلاف چالان جمع کرانے کے لیے مزید مہلت دے دی، عدالت نے آئندہ سماعت پر چالان ہرصورت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو انتظار قتل کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے مہلت کے لئے درخواست دائر کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جے آئی ٹی مقدمے کی ازسر نو تفتیش کررہی ہے جو جلد رپورٹ بناکر پیش کریگی، مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ نئی جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے تک گرفتار اسے سی ایل سی اہلکاروں کے خلاف کیس کا چالان جمع کرانے کی مہلت دی جائے، واضح رہے کہ کیس میں 8اے سی ایل سی اہلکار گرفتار ہیں جبکہ ایک اہلکار طارق رحیم نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سے ضمانت لے رکھی ہے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج ہے۔
تازہ ترین