• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی، اسلامی نظریاتی کونسل، چاروں صوبوں کی مخالفت

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلامی نظریاتی کونسل اور چاروں صوبوں نے زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کردی ہے۔ صوبوں کا مؤقف تھا پھانسی کے مناظر میڈیا پر دکھائے جائیں ، کونسل، ایسی قانون سازی کے مثبت اثرات نہیں آئیں گے ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا سینیٹر جاوید عباسی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون، سیکرٹری قانون اور چیرمین اسلامی نظریاتی کونسل شریک ہوئے۔ اجلاس میں زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کے معاملہ پر غور کیا گیا، اس موقع پر سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ سرعام پھانسی دینے کے لیے رول کافی ہے یا پینل کوڈ میں ترمیم کی ضرورت ہے اور کیا سرعام پھانسی دینے میں کوئی رکاوٹ ہے یا نہیں، جس پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے سرعام پھانسی دینے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، سرعام پھانسی دے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے۔ اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل نے سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کسی چوک یا چوراہے کے بجائے جیل کے اندر پھانسی دی جائے تاہم پھانسی کے مناظر میڈیا پر دکھائے جائیں۔ اجلاس میں چاروں صوبوں نے بھی ملزموں کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک شخص کے لیے قانون سازی کی گئی تو اس کے مثبت اثرات نہیں آئیں گے، سرعام پھانسی دینے سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی جب کہ سرعام پھانسی کے مناظر میڈیا پر بھی نہ دکھائے جائیں۔
تازہ ترین