• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقب زنی کی وارداتوں میں کم عمربچوں کا گینگ ملوث نکلا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )تجارتی مراکزمیں نقب زنی کی وارداتوں میں کم عمربچوں کا گینگ ملوث نکلا، تفصیلات کے مطابق شہر کے تجارتی مرکز پاک ٹاور کلفٹن میں واقع دکان میں نقب زنی کی واردات میں کم عمربچے ملوث ہیں جو فوٹیج میں واضح طور پر دیکھاگیا کہ کم عمر بچوں نے دکان کے تالے کاٹے اور دکان کا صفایا کردیا، واردات میں بچوں کے چہرے واضح ہیں، تاہم پولیس کم عمر بچوں کے اس گینگ کوگرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔
تازہ ترین