• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن میں ممبران کی خرید و فروخت روکنے کیلئے قانون سازی کی جائے، چیئرمین پاکستان علماء کونسل

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)سینٹ انتخابات میں ممبران صوبائی اسمبلی کی خرید و فروخت کو روکنے اور قانون سازی کیلئے چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل ڈ اکٹر قبلہ ایازکے نام چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور ممبر اسلامی نظر یاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نےخط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سینٹ انتخابات سے قبل ممبران کی خرید و فروخت کا سلسلہ شروع ہے ۔ہارس ٹریڈنگ زوروں پر ہے۔عام اشیاکی طرح ممبران کی خرید و فروخت ہورہی ہے ۔الیکشن کمیشن بھی ووٹ کی خرید و فروخت کو نہ روک سکا۔اسلامی نظریاتی کونسل قرآن و سنت کی روشنی میں سفارشات مرتب کرے کہ یہ ووٹ ایک مقدس امانت ہے اور اس مقدس امانت کو فروخت کرنے والے عوام کے بھی مجرم ہیں اخلاقی اور اسلامی نکتہ نظر سے بھی مکرو عمل میں ملوث ہیں تاکہ سینٹ اور عام انتخابات کے موقع پر ووٹوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ بند ہو سکے اور اس عمل میں ملوث افراد کے لیئےقانون سازی کی جائے۔
تازہ ترین