• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطامانیکا، شہباز شریف سے ملاقات نہ ہونے پر ناراض

 لاہور(مانیٹرنگ سیل)پنجاب کے رکن اسمبلی میاں عطا محمد خان مانیکا، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات نہ ہونے پر ناراض ہوگئے اور انہوں نے آئندہ الیکشن مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے نہ لڑنے کا اعلان کردیا۔عطامانیکا نے کہا کہ گدھےگھوڑے میں فرق نہیں،جیو نیوز کے مطابق عطا مانیکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے الیکشن (ن) لیگ کی وجہ سے نہیں جیتا، وہ ہمیشہ (ن) لیگ کے خلاف الیکشن لڑ کر جیتتے رہے ہیں، لیکن انہوں نے زندگی میں پہلی دفعہ (ن) لیگ کا ٹکٹ لےکر الیکشن جیتا۔عطا مانیکا کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ (ن) لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں گدھےگھوڑے میں فرق نہیں ہے، یہاں صرف حرف خوش آمد ہے۔
تازہ ترین