• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ،وکلا کے اعتراض پر کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462ارب روپے کرپشن سے متعلق وکلا کے اعتراض پر کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔ بدھ کو جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ڈاکٹر عاصم حسین کے شریک ملزم اطہر حسین، محمد صفدر، سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری اور عبدالحمید کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ملزمان کے وکلا نے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کے بینچ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ محمود عالم رضوی ایڈووکیٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں جو بنچ یہ کیس پہلے سن چکا ہے وہی سماعت کرے گا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیئے چیف جسٹس کی ہدایت پر کیس اس بنچ میں سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ عدالت نے وکلا کے اعتراض پر کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ ڈاکٹر عاصم حسین، اعجاز چوہدری، محمد صفدراور دیگر ضمانت پر ہیں۔
تازہ ترین