• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیائے خوردونوش کے نام پر عوام کوزہر کھلایا جارہا ہے، طاہر مجید

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کو اشیائے خوردونوش کے نام پر زہر کھلایا جارہا ہے، پانی سے مصالحہ جات تک کوئی شے معیاری نہیں، مرغیوں کی خوراک کے حوالے سے چیف جسٹس کا ازخود نوٹس خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرزپر سندھ میں کوئی ادارہ ایسانہیں جو اشیائے خوردونوش کامعیارچیک کرسکے اورمضرصحت اشیاءکی روک تھام کرسکے، عوام کیا کھا رہے ہیں اور کیا پی رہے ہیں، عوام کا کس قد جانی اورمالی نقصانہورہا ہے، صوبائی حکومت اوراس کے ماتحت متعلقہ اداروں کو کوئی پرواہ نہیں۔
تازہ ترین