• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرچوں میں ملاوٹ ثابت ہونے پر 4 ملزمان پر جرمانے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) محکمہ فوڈ حیدرآباد نے شہر کے مختلف علاقوں میں مرچ فروخت کرنے والی مختلف دکانوں پر چھاپے مارکر سیمپل لیکر لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھیجے تھے ,لیبارٹری رپورٹ میں دکانداروں ظفراجمیری, منظور, قاسم اورحسنین کی مرچوں میں ملاوٹ ثابت ہونے پر کیس سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 10 کی عدالت میں دائر کیا گیاتھا، عدالت نے جرم ثابت ہونے اور ملزمان کی جانب سے ملاوٹ کرنے کاجرم قبول کرنے پر ظفراجمیری کو 12 ہزارروپے، منظور کو 3ہزارروپے، قاسم کو 10 ہزارروپے اور حسنین کو 3ہزارروپے جرمانے کی سزائیں سنادیں، عدالت نے پانچویں ملزم راشد کی جانب سے محکمہ فوڈ کے اقدام کو چیلنج کرنے اور ضمانت کی درخواست پر وکلا کے دلائل کے بعد 40ہزارروپے کی ضمانت منظورکرلی ہے۔
تازہ ترین