• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ شخص کی بازیابی کی درخواست، پولیس اوررینجرزافسران سے رپورٹ طلب

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ نے دوسال سے لاپتہ شخص کی بازیابی کےلئے دائر درخواست پر ایس ایچ او مارکیٹ کولاپتہ شخص کے ورثا کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرنے کاحکم دیتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد اور رینجرز حیدرآباد کے افسران سے رپورٹ طلب کرلی ، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ میں مارکیٹ کے علاقے کے رہائشی جنید اختر اورمحمداختر کی جانب سے دائر درخواست میں کہاگیاتھا کہ 23ستمبر 2016کو گھرسے رینجرز اہلکار ان کے بھائی نوید اخترکوگرفتارکرکے لے گئے تھے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے، عدالتی احکامات پر جے آئی ٹی بھی قائم کی گئی لیکن نوید کاکوئی سراغ نہیں ملا اور نہ ہی پولیس نے بھائی کو لاپتہ کرنے پر کوئی مقدمہ درج کیاہے، نوید کوبازیاب کرانے کاحکم دیاجائے۔ عدالت نے درخواست گذاروں کے وکیل اشفاق احمد خاصخیلی کے دلائل کے بعد ایس ایچ او مارکیٹ کو لاپتہ شخص کے ورثاء کی مدعیت میں ان کی مرضی کے مطابق ایف آئی آر درج کرنے کاحکم دیتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد اوررینجرز افسران سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تازہ ترین