• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ کیلئے امپائرزاور میچ ریفریر پینل کا اعلان

دبئی(نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لئے امپائروں اور میچ ریفری کے پینل کا اعلان کردیا ہے۔ بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں امپائرنگ کرنے والے ملک کے سنیئر امپائر ریاض الدین اور احسن رضا کانام اس پینل میں شامل نہیں ہے۔علیم ڈار کے علاوہ شوذب رضا، احمد شہاب ، راشد ریاض، آصف یعقوب اور خالد محمود فہرست میں شامل ہیں۔ انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ اوپنر اور موجودہ امپائر ٹم رابنسن ،سری لنکا کے رین مور مارٹینز کے ساتھ غیر ملکی امپائرہوں گے۔ سری لنکا کے روشن ماہناما اور پاکستان کے محمد انیس میچ ریفری ہوں گے۔ جمعرات کو افتتاحی میچاحمد شہاب اور ٹم رابنسن سپر وائز کریں گے۔ مارٹینز ٹی وی امپائر اور روشن ماہناما میچ ریفری ہوں گے۔ پلے آف اور فائنل کے لئے امپائروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
تازہ ترین