• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کی غلطی، آسٹریلیا چند گھنٹے کے لیےنمبر ون ٹی 20 ٹیم قرار

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) انسانی غلطیاں کسی بھی وقت کسی سے بھی ہوسکتی ہیں، ایسا ہی گزشتہ روز ہوا جب دن بھر کی چلتی غلطی کو شام میں ٹھیک کرلیا گیا۔ کہتے ہیں کہ جتنی بڑی آرگنائزیشن ہویا جتنا بڑا انسان ہو تو اس کی غلطی کو اتنا ہی بڑا تصور کیا جاتا ہے۔ کرکٹ کی دنیا میں گزشتہ روز یہ غلطی کسی کرکٹر،ٹیم ، بورڈ یا ملک سے نہیں ہوئی بلکہ کرکٹ چلانے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے ہوئی ہے۔ آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ملکی ٹی 20 کپ میں فتح پر اس نے آسٹریلیا کو ٹی20 کی نمبر ون ٹیم بنا دیا جس کے نتیجے میں پاکستان پہلی سے دوسری پوزیشن پر لڑھک گیا۔ تاہم کچھ وقت گزرنے کے بعد آئی سی سی کو احساس ہوا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی 126 ریٹنگ پوزیشن کے باوجود پاکستان کو اعشاریہ 19 کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا کی درست ترین ریٹنگ125.65 اور پاکستان کی 125.84 ہے، اس اعتبار سے پاکستان نمبر ون ہے۔ تو فوری طور پر آئی سی سی نے اپنی ویب پر پاکستان کو دوبارہ نمبر ون ٹی 20 ٹیم مان لیا ہے۔ کرکٹ کے حلقوں نے آئی سی سی کی اس غلطی کو حیرانی کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ 
تازہ ترین