• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ میڈیا کرکٹ لیگ ،اسٹار مارکیٹنگ، ایم کام اور ٹا پ سٹی کی فتح

اسلام آباد( اسپورٹس رپورٹر) اسٹار مارکیٹنگ ‘ میڈاس، ایم کام ‘ٹاپ سٹی اور انٹر فلو نے جنگ میڈیا کرکٹ لیگ کے دوسرے روز اپنے اپنے میچ جیت لیے جنگ میڈیا کرکٹ لیگ کا انعقاد جنگ گروپ سٹار مارکیٹنگ، ٹاپ سٹی ، نیشنل سیونگز، برائیٹو پینٹس، ورٹیکس، گندھارا سٹی، رئیل ٹائم مارکیٹنگ، ریڈسن ایسوسی ایٹس، پاک ایسوسی ایٹ، ملٹی پلائے اور ائیر پورٹ انکلیو کے اشتراک سے کر رہا ہے پہلے میچ میں سٹار مارکیٹنگ نے نوائے وقت کو 70رنز سے ٹھکانے لگایا سٹار مارکیٹنگ نے پہلے مقررہ 6اوورز میں 114رنز بنائے قیس نے 38رنز بنائے جواب میں نوائے وقت 44رنز بنا سکی میڈاس نے روزنامہ خبریں کو 33رنز سے ہرایا میڈاس نے پہلے 115رنز بنائے جواب میں خبریں کی ٹیم 82رنز بنا سکی ایم کام نے ایکسپریس کو سخت مقابلے کے بعد 3رنز سے شکست دی ایم کام نے 116رنز بنائے جبکہ ایکسپریس کی ٹیم 113رنز بنا سکی ٹاپ سٹی نے باآسانی 92نیوز کو 31رنز سے شکست دی دن کے آخر ی میچ میں انٹر فلو نے دنیا نیوز کو 56رنز سے شکست دی ۔
تازہ ترین