• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد آصف قومی اسنوکر چیمپئن بن گئے ،بلا ل کو شکست

 کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) محمد آصف نے محمد بلال کو شکست دیکر جوبلی انشورنس نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ بیسٹ آف ففٹین میں آصف نے 8-5سے فتح اپنے نام کی۔ فائنل کے مہمان خصوصی جوبلی انشورنس کے طاہر احمد نے محمد آصف کو خوبصورت ٹرافی اور ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم جبکہ رنرز اپ محمد بلال کو پچاس ہزار روپے اور ٹرافی دی۔ سیمی فائنلسٹ کھلاڑی کو بیس بیس ہزار روپے، کوارٹر فائنلسٹ کو دس دس ہزار اور سب سے بڑا بریک کھیلنے والے کو دس ہزار روپے دیے۔ ٹورنامنٹ کے دوران 14سنچری بریک کھیلے گئے۔ اس موقع پر پی بی ایس اے کے صدر منور شیخ، سیکرٹری ذوالفقار علی رمزی، عالمگیر شیخ، عرفان موتن اور دیگر موجود تھے۔ چیمپئن شپ کے فائنل کا آغاز شاندار رہا۔ محمد آصف نے لگاتار تین فریم جیت کر اپنی برتری قائم کی لیکن محمد بلال نے عمدہ فائٹ بیک کرتے ہوئے نہ صرف تین فریم برابر کئے بلکہ 4-3سے ایک فریم کی برتری حاصل کرلی۔ البتہ محمد آصف نے بقیہ فریمز میں باسانی فتح حاصل کر کے اپنی کامیابی کا اسکور 8-5 کیا۔  
تازہ ترین