• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی کی دعوت پر کینسر کے مریض بچے دبئی پہنچ گئے

دبئی (نمائندہ خصوصی) پی ایس ایل چیمپئن پشاور زلمی کی دعوت پر شوکت خانم کینسر اسپتال لاہور میں زیرِ علاج سرطان کے مرض میں مبتلا 13بچے دبئی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچوں کو دیکھنے کے لیے دبئی پہنچ گئے، ان کے ساتھ طبی عملے کے دو ارکان بھی ہیں۔ اس سے قبل آرمی پبلک اسکول پشاور کے بچوں کو پشاور زلمی کا مہمان بنایا گیا تھا۔ زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے مطابق پشاور زلمی فاؤنڈیشن کے مِشن مسکراہٹیں لوٹانا کو آگے بڑھاتے ہوئے شوکت خانم ہسپتال میں کینسر میں مبتلا بچوں کو کرکٹ دیکھنے کے لیے بلایا گیا ہے۔ ان بچوں کی دبئی آمد ہمارے لیے اعزاز اور حوصلے میں اضافے کا باعث ہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بچے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے ساتھ ساتھ میچ بھی دیکھیں گے۔ ان کی پشاور زلمی کے اسٹار کرکٹرز سے ملاقات کرائی جائے گی ۔ 
تازہ ترین