• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ افتتاحی تقریب زیادہ بہتر اور پرکشش ہوگی،نجم سیٹھی

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریبپہلے سے زیادہ بہتر اور پرکشش ہوگی۔ بدھ کی شام دبئی اسٹیڈیم میں صوفیانہ کلام کی وجہ سے شہرت رکھنے والی فنکارہ عابدہ پروین، شہزاد رائے، علی ظفر اور دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ پہلے ایڈیشن سے بہتر تقریب ہوگی جس کے چرچے پڑوسی ملک میں بھی ہیں۔ عابدہ پروین کی تقریب میں پرفارمنس سے شائقین کو مزہ آئے گا۔ انہیں سنتے ہیں تو دل چاہتا ہے کہ سنتے ہی جائیں۔تقریب میں سچل آرکسٹرا بلا معاوضہ پر فارم کرے گا۔ حریم فاروق اور بلال اشرف تقریب کی میزبانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد رائے بہترین تفریح مہیا کرتے ہیں ۔ سیٹی بجے گی میرا پسندیدہ گانا ہے۔ عابدہ پروین نے کہا کہ ملتان کی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں شمولیت پر خوش ہوں۔ لوگوں میں خوشیاں بانٹنا صوفی ازم کا مشن ہے۔ عابدہ پروین نے پریس کانفرنس میں اپنا کلام بھی سنایا۔ شہزاد رائے نے کہا کہ کراچی میں فائنل ہونا خوشی کی بات ہے۔ عابدہ پروین کی موجودگی میں تقریب کو چار چاند لگ جائیں گے۔ جمعرات کی شام ہونے والی پر وقار تقریب میں مشرق کے ساتھ مغرب کا امتزاج بھی ہوگا۔ امریکی پاپ سنگر جیسن ڈی رولو بھی پرفارم کریں گے۔
تازہ ترین