• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ یونیورسٹی ،پروفیسر ڈاکٹر عدنان عزیز کی وفات پر تعزیتی اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاؤمیڈیکل کالج کے سابق وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عدنان عزیز ایک مضبوط انسان تھے،اپنی پیشہ وارانہ مہارت کی وجہ سے کم عمری میں اعلی عہدے تک پہنچے تھے۔ انکی اچانک موت ان کے خاندان ہی نہیں بلکہ ڈاؤ فیملی کے لیے بھی نا قابلِ تلافی نقصان ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی نے ڈی ایم سی کے معین آڈیٹوریم میں ہونے والی تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ کے سربراہ پروفیسرڈاکٹر ادیب رضوی، ڈاؤ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر خاور سعید جمالی، پرو وائس چانسلر محمد مسرور، رجسٹرارڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر امان اللٰہ عباسی، پروفیسر ڈاکٹر زرناز واحد، پرنسپل ڈاؤ میڈیکل کالج پروفیسر کرتار ڈوانی، پروفیسر ابوطالب،پروفیسر ڈاکٹر صبا ، پروفیسر ڈاکٹر قمر بلوچ کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر عدنان عزیز کی بہن ڈاکٹر ثوبیہ و دیگر فیملی میمبرز ، سینئر فیکلٹی میمبرز سمیت طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین