• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایم بی قائد اعظم پبلک اسکول کے طلبا 10ہزار درخت لگائینگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایس ایم بی قائد اعظم پبلک اسکول ایجوکیشن سٹی ملیر کے طلبا طالبات اس سال حکومت سندھ کے محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر علاقے میں دس ہزار سے زیادہ درخت لگائیں گے۔انہو ں نے اس بات کا عہد اپنے اسکول کے ہارٹی کلچرسوسائٹی کی ایک خصوصی تقریب میں کیا جس کے خاص مہمان محکمہ جنگلات کراچی ڈویژن کے فارسٹ آفیسر عارف علی کھوکھر تھے۔درختوں کی افزائش کے سلسلے میں منائے جانے والے دن کو اسکول کے طلبا نے نثارحسن علی آفندی کیمپس کی وسیع و عریض آراضی میں سیکڑوں درخت لگاکر منایا۔ طلبا و طالبات مختلف ٹیموں میں بٹ گئے اساتذہ، جونیئر کلاسوں کے چھوٹے بچے اور سینئر کلاسوں کے طلبا کی ایک ایک ٹیم نے جہاں جہاں درخت لگائے وہاں اپنے گروپ کے ناموں کی تختی بھی لگائی تاکہ وہ آئندہ سالوں میںاپنے اپنے درختوں کی با قاعدگی سے دیکھ بھال کر سکیں۔ اسکول کے طلبا نے عہد کیا کہ وہ اپنے ادارے کے بانی نثار حسن علی آفندی کی یادگار کے طور پر نا کیمپس کے چپے چپے کو انتہائی دلکش سبزہ زار میں بدل دینگے۔
تازہ ترین