• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوہزار سترہ میں اسمگل اور چوری شدہ 40000 ثقافتی اشیاء ضبط کی گئیں ، انٹرپول

لیون(اے ایف پی ) 2017ء میں ثقافتی آثار قدیمہ کی غیر قانونی تجارت پر بین الاقوامی کریک ڈائون کے نتیجے میں 40؍ ہزار اشیاء ضبط کی گئیں ۔پولیس تنظیم انٹرپول کی جانب سے اس سلسلے میں ایک رپور ٹ جا ری کی گئی ہے جس کے مطابق بڑی تعداد میں قدیم سکے ،نقشے اور موسیقی کے آلات کی اشیاء کو تحویل میں لیا گیا ۔2017 میں اکتوبر اور دسمبر کے درمیا ن کسٹم حکام اور پولیس نے مل کر81 ممالک میں مختلف نیلام گھروں اور عجائب گھروں میں ہزاروں کی تعداد میں چھاپے مار کر رومن سکے اور ہاتھی مجسمے برآمد کئے ۔انٹرپول کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں نے بے شمار ایسی آن لائن سائٹس کا بھی پتہ چلایا جہا ں ان کا غیر قانونی کاروبا ر کیا جاتا تھا ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہزاروں مارکیٹوں کی نگرانی اور انٹرنیٹ کےاشتہاروں کے ذریعے اس ثقافتی سامان کی چوری اور اسمگلنگ کا پتہ چلا کے کاروائیاں کی ۔
تازہ ترین