• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری بیوی نے کل بہت عجیب سوال کیا۔
میں دفتر سے تھکا ہوا گھر پہنچا تھا۔
صوفے پر نیم دراز ہوکر موبائل فون پر نوٹیفکیشن دیکھنے لگا۔
ڈوڈو نے معلوم نہیں کہاں کہاں ٹیگ کر رکھا تھا۔
خدا جانے کتنی وڈیوز ان بکس میں بھیجی ہوئی تھیں۔
بہت کچھ واٹس ایپ میں بھیج رکھا تھا۔
مجھے کافی غصہ آیا۔
فون کی صفائی کرتے کرتے کہا،
’’ڈوڈو کے پاس کتنا فالو وقت ہے۔
ہر وقت واٹس ایپ اور فیس بک پر بیٹھا رہتا ہے۔
موبائل فون لینے سے پہلے پتا نہیں کیا کرتا تھا!‘‘
بیوی نے زیر لب کہا،
’’اور آپ کیا کرتے تھے؟‘‘

تازہ ترین