• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف ہی مسلم لیگ (ن) کو متحد رکھ سکتے ہیں

Todays Print

لاہور (تجزیہ :…پرویز بشیر) شہباز شریف ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ ذرائع نے کہا ہے کہ شہباز شریف ہی وہ واحد شخصیت ہیں جو کہ مسلم لیگ (ن) کو متحد و منظم رکھ سکتے ہیں اور تمام جماعت ان پر نواز شریف کے بعد اعتماد و اتفاق رکھتی ہے۔ نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ عہدیدا رو ں اور قریبی ساتھیوں سے اس ضمن میں مشاوروت کر لی ہے۔ نواز شریف خود بھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ شہباز شریف جماعت کو نہ صرف متحد رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ وہ ایک بہترین منتظم اور سخت محنت کرنے والے رہنما ہیں۔ نواز شریف کے قریبی حلقوں سے جب یہ سوال کیا گیا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کے بیانیے میں زمین آسمان کا فرق ہے تو ذرائع نے کہا کہ بیانیہ لیڈر نواز شریف کا ہی چلے گا۔ ذرائع کے مطابق پہلے ہی تجویز تھی کہ شہباز شریف کو عارضی صدر بنایا جائے لیکن اب یہ طے ہوا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے فوراً بعد جنرل کونسل کا اجلاس بلا کر مسلم لیگ (ن) کی صدارت کا عمل مکمل کر لیا جائے۔ اس طرح ممکن ہے کہ جنرل کونسل کا اجلاس 4مارچ کو بلا لیا جائے۔

تازہ ترین