• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترمیم شدہ قوانین کے تحت منصفانہ انتخابات کرائے جائیں،آصف زرداری

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری سے یورپین یونین کے ایک چھ رکنی مشن نے زرداری ہاوس اسلام آباد میں گزشتہ روز ملاقات کی اور آئندہ انتخابات کیلئے الیکشن مبصرین سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ مشن برسلز سے پاکستان آیا ہے تاکہ مختلف اسٹیک ہولڈروں سے انتخابات سے پہلے ملاقات کرلے۔ اس وفد میں اسلام آباد میں مقیم یورپین یونین کے سفیر فرام کوکوٹین کے علاوہ نیکولائی پاس، مس این وین ہائوٹ، مس حنا رابرٹس، کلوم ونسنٹ، پیر مچل اور مس الیسا ٹسیلی شامل تھے۔ سابق صدر کی معاونت سید نیئر حسین بخاری، سید نوید قمر، شیری رحمٰن اور فرحت اللہ بابر نے کی۔ وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ ملک میں متفقہ طور پر حال ہی میں انتخابی قوانین میں ترمیم کی گئی ہے تاکہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔ اب یہ ضروری ہے کہ انتخابات ان ترمیم شدہ انتخابی قوانین کے تحت کرائے جائیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی اس مشن کو خوش آمدید کہتی ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ ان ترمیم شدہ انتخابی قوانین میں یہ بات تسلیم کی گئی ہے کہ الیکشن مبصرین کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو یورپین یونین کے انتخابی مبصر مشن کی رپورٹ سے انتخابی قوانین کیلئے ترمیم کی سفارشات پیش کرنے میں بہت مدد ملی۔

تازہ ترین