• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کا وطن واپسی پر غور،وکیل دبئی طلب

Todays Print

اسلام آباد (این این آئی)ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال میں سابق صدر پرویز مشرف نے وطن واپسی پر غور شروع کردیا اور اس سلسلے میں مشاورت کیلئے اپنے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ کو دبئی طلب کر لیا۔بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر دبئی روانگی سے قبل وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز مشرف پاکستان واپس آکر مقدمات کا سامنا کر سکتے ہیں۔ عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سابق صدر کے خلاف مقدمات جھوٹے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پرویز مشرف کو صحت کے مسائل ہیں اور اس متعلق وہ امریکی ڈاکٹرز سے کنسلٹ کر چکے ہیں۔اختر شاہ نے کہا کہ وہ دبئی میں پرویز مشرف سے سیکورٹی کے انتظامات کے علاوہ عدالتوں میں کیسز کا سامنا کرنے پر ڈسکشن کریں گے۔

تازہ ترین