• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں3. 24 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دےدی، کراچی پر اطلاق نہیں ہوگا

اسلام آباد(آئی این پی ) نیپرانے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 3روپے24 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی،تاہم کراچی پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا،صارفین کو مجموعی طور پر 27ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا ،اس کا اطلاق کے الیکٹرک، 3سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین اور کسان پر نہیں ہوگا۔ جمعرات کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے ماہانہ بنیادوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کی درخواست کی سماعت کی۔سی سی پی اے نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ جنوری میں بجلی کی مجموعی پیداواری لاگت 48 ارب روپے رہی۔ بجلی کی پیداوار پرایندھن کی لاگت 6 روپے62 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 9 روپے 86 پیسے فی یونٹ وصول کیے، اس لئے صارفین سے اضافی وصول کئے گئے 3 روپے24 پیسے فی یونٹ واپس کئے جائیں۔نیپرا نے سی سی پی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے جنوری کے لیے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے24 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ جس سے صارفین کو مجموعی طور پر 27ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک، 3سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین اور کسان پر نہیں ہوگا۔
تازہ ترین