• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارشل لا کے جھولے میں پلنے والے جمہوریت کا درس دے رہے ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مارشل لا کے جھولے میں پلنے والے جمہوریت کا درس دے رہے ہیں،شاہد خاقان کاغذی وزیراعظم ہیں اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پپو، آپا اور پاپا کا ایک ٹرائنگل ہے، مریم کے پاپا سارے جہان کی سازشیں بتارہے ہیں، صرف ایک سازش مریم، پپواور پاپا کے اکا ئو نٹ میں 3 ہزار کروڑ روپے کیسے آئے نہیں بتارہے، چھوٹے پپو نے انٹرویومیں کہا کہ میں طالب علم ہوں اور کروڑوں کا گھر لے لیتاہے ۔فواد چوہدری نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سعدرفیق، احدچیمہ سمیت 5 رکنی گروہ شہبازشریف کے فرنٹ مین ہیں۔
تازہ ترین