• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیس ایکس دنیا کو تیز رفتار انٹرنیٹ دینے کیلئے سیٹلائٹ بھیجے گی

کراچی (نیوز ڈیسک) برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا اور خلا میں راکٹ بھیجنے والی کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک دنیا کو تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس مقصد کیلئے اسپیس ایکس ہسپانوی ریڈار سیٹلائٹ (Paz) روانہ کر رہی ہے جس کا بنیادی کام دنیا بھر کے سمندروں میں بحری ٹریفک پر نظر رکھنا ہوگا۔ سائنس میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپیس ایکس کی جانب سے پاز کو روانہ کرنے کیلئے بھیجے جانے والے راکٹ پر مزید دو چھوٹے سیٹلائٹس بھی جڑے ہوں گے جو دنیا کو تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق، اس پروجیکٹ کو StarLink کا نام دیا گیا ہے جس میں آئندہ برسوں میں مزید 4425؍ انٹرنیٹ براڈ بینڈ سیٹلائٹس کا اضافہ کیا جائے گا جو زمین کے مدار میں 1100؍ سے 1300؍ کلومیٹر کی بلندی پر گردش کریں گے۔
تازہ ترین