• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کو کراچی کےعوامی مسائل کےحل سےدلچسپی نہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ اور اقتصادی حب ہے،اس شہر کی ترقی سے پورے ملک کی ترقی و خوشحالی وابستہ ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کراچی پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے آج یہ شہرکچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے۔ یہاں پر صرف اپنے سیاسی مفادات کو حاصل کرنے کے لیے سیاست کی جارہی ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت اور شہری انتظامیہ کو عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ عوام کی خدمت ہی پاک سر زمین پارٹی کی اولین ترجیح اور منشور ہے۔ ہمیں سیاست نہیں عوام کی خدمت کرنی ہے۔ ہم آئندہ الیکشن میں جیتنے کے بعد شہر کراچی کی ازسرِ نو تعمیر کر کے کراچی کو ماڈل سٹی میں تبدیل کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے الیکشن مہم کے سلسلے میں حلقے این اے 243 نیو کراچی گودھرا کالونی میں تاجران نئی کراچی اور معززین علاقہ سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین