• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریفاں بی بی کیس ،مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے 3ہفتوں کی ڈیڈلائن

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اورجسٹس ایوب خان پرمشتمل بنچ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بااثرملزموں کے ہاتھوں سرعام برہنہ ہونے والی دوشیزہ کے خاندان کو تحفظ کی فراہمی اور وڈیوبنانے والے کو ملزم نامزد کرنے کےلئے دائررٹ پرمرکزی ملزم سجاول کی گرفتاری کے لئے پولیس کو تین ہفتوں کی ڈیڈلائن دے دی اورعدم گرفتاری کی صورت میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزکو اگلی پیشی پرپیش ہونے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ جمعرات کے روز شریفاں بی بی کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل قیصرعلی شاہ اور سی پی او کے ایس پی فلک نیاز عدالت کے روبر پیش ہوئے ،پولیس کی جانب سے پراگرس رپورٹ پیش کی گئی ۔عدالت کوبتایاگیاکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں پانچ ایسے سہولت کاروں کے خلاف ایف آئی آربھی درج کی گئی ۔
تازہ ترین