• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے امریکی اقدام کوسعودی عرب،چین اور ترکی نے ناکام بنایا،امریکی اخبار

واشنگٹن(مانیٹر نگ سیل) پاکستان کے دیرینہ دوست سعودی عرب،چین اور ترکی نے پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے امریکی اقدام کو ناکام بنادیا۔امریکی اخبار’’دی وال اسٹریٹ جنرل‘‘ کے مطابق پاکستان کے بہترین دوست ممالک امریکا کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے خلاف مطلوبہ سخت کارروائیاں نہ کرنے اور دہشت گردوں کی معاونت کے الزامات کے تحت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کا نام شامل کرنے کے خلاف متحد ہوگئے اور پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کے امریکی فیصلے کے سامنے مضبوط چٹان کی طرح رکاوٹ بن گئے۔
تازہ ترین