• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتیں رضامندمیاں بیوی کی شادی منسوخ نہیں کرسکتیں، بھارتی سپریم کورٹ

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عدالتیں رضامندی سے ساتھ رہنے والے میاں بیوی کی شادی کو منسوخ نہیں کرسکتیں۔ گزشتہ روز ہادیہ کیس کی سماعت کےد وران بھارتی چیف جسٹس دیپک مشرا نے عدالتی دائرہ اختیار کی وضاحت کی جبکہ جسٹس ڈی وائے چندرا چند نے آبزرویشن دی کہ ’کیا عدالت کہہ سکتی ہے کہ شادی درست نہیں ؟ یا آیا تعلق درست نہیں ؟ کیا عدالت کہہ سکتی ہے کہ ہادیہ نے صحیح شخص سے شادی نہیں کی ؟ وہ ہمارے پاس آئی اور ہمیں بتایا کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے ۔‘‘ واضح رہے کہ 26سالہ ہادیہ نے اسلام قبول کرکے ایک مسلمان شخص سے شادی کی تھی اور کیرالہ ہائیکورٹ نے شادی کو منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرمناک ہے ۔
تازہ ترین