• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگرام جیل میں 213پاکستانی قید ہیں ،سینیٹ وقفہ سوالات

اسلام آباد (ایجنسیاں)سینیٹ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ بگرام جیل میں 213پاکستانی قیدیوں کی اطلاعات ہیں جن میں سے کچھ تک رسائی ہوئی ہے ‘پل چرخی جیل میں بھی کچھ قیدیوں کو رکھا گیا ہے‘این ایف سی ایوارڈ میں تاخیر نئی مردم شماری کے نتائج کے انتظار اور سیکورٹی فنڈ کے معاملہ پر اتفاق نہ ہونے کے باعث ہو رہی ہے‘ کیلاش مذہب کا خانہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے فارم میں شامل کرنے کے لئے خط لکھ دیا گیاہے۔پاکستان میں کسی صنعتی شعبے پر کوئی کاربن ٹیکس عائد نہیں کیا گیا ۔ جمعرات کو سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دورا ن وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا کہ بگرام جیل میں 213 پاکستانی قیدیوں کی اطلاعات ہیں جن تک رسائی دی گئی ہے لیکن کچھ قیدیوں تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی تاہم ان کی صحت بہتر ہے۔ پل چرخی جیل میں بھی کچھ قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔ ابھی تک ان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی شناخت کی تصدیق نہیں ہوئی اور نہ ہی یہ پتہ چلا ہے کہ کس جرم میں ان کو رکھا گیا ہے۔
تازہ ترین