• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹر کنٹرول لائن سے 300میٹر اندر آ کر چلا گیا، بھارت کا الزام

سرینگر(نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹر کنٹرول لائن پر 300میٹر اندر تک گھس آیا اور چکر لگا کر واپس لوٹ گیا ۔ یہ ہیلی کاپٹر پونچھ ضلع میں کھڑی کرماڑہ کے مقام پر حد متارکہ عبور کر کے ہندوستانی علاقہ میں گھس آیا اور واپس جانے سے قبل قریب15منٹ تک وہاں منڈلاتا رہا۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں چھ روز قبل قابض فوج نے پاکستان کا حملہ ناکام بنانے کا دعوی کیا تھا وادی میں ایک فوجی افسر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایک پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹر پونچھ علاقہ کے گلپور سیکٹر میں صبح 9:45منٹ پر فضا میں نمودار ہوا اور چند منٹ بعد واپس لوٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد دونوں جانب سے کسی بھی جارحیت کا مظاہرہ نہیں کیا گیا ۔ عسکری ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی ہے ۔ جموں میں مقیم وزار ت دفاع کے ایک ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستانی ہیلی کاپٹر کنٹرول لائن کے قریب پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا لیکن اس نے سر حد عبور نہیں کی تھی اس طرح فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج الرٹ ہے اور اس نے ہیلی کاپٹر کو حد متارکہ کے قریب پرواز کرتے ہوئے دیکھا لیکن وہ اپنی حدود میں تھا۔
تازہ ترین