• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے نے میرے چیئرمین بننے سے پہلے بھی متعدد ڈرامے تحریر کئے ، جھوٹ کو سچ نہیں بنایا جاسکتا ، عطا الحق قاسمی

لاہور(نمائندہ جنگ)سابق چیئرمین پی ٹی وی عطا الحق قاسمی نے کہا ہے کہ ڈس انفارمیشن پھیلا کر جھوٹ کو سچ نہیں بنایا جاسکتا۔ خبر شائع ہوئی ہے کہ میرے بیٹے کو ساڑھے آٹھ لاکھ روپے ڈرامہ سکرپٹ لکھنے کے عوض دئیے گئے ۔ میرے چیئرمین بننے سے پہلے بھی میرے بیٹے نے متعدد ڈرامے تحریر کئے تھے۔ پی ٹی وی اور نیب کے اشتراک سے ڈرامہ دھند بنا تھا جس کی کئی قسطیں میرے جوائن کرنے سے پہلے ہی نشر ہوچکی تھیں اس ضمن میں اسے ساڑھے چار لاکھ روپے دئیے گئے تھے۔بالٹی اور نمک دانی کی خریداری پر انہوں نے کہا یہ تو بالکل سمجھ سے باہر ہے ،بطور چیئر مین میں نے تو ان چیزوں کی خریداری کیلئے کہا اور نہ منظوری دی۔
تازہ ترین