• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، دریائے راوی کے کنارے سے نوجوان کی بوری بند لاش برآمد

لاہور(ایجنسیاں)تھانہ شاہدرہ کے علاقہ سگیاں روڈ پردریائے راوی کے کنارے سے نوجوان کی بوری بند لاش ملی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چھیمیاں والا کھوہ کے رہائشی غلام محمد عرف کاکا جٹ کا اپنے رشتہ داروں سے جائیداد کا تنازع تھا۔کاکا کو10روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔گزشتہ رات سگیاں روڈ پر دریائے راوی کے کنارے اس نوجوان کی بوری بند لاش ملی ہے ،اطلاعات کے مطابق لاش کے ہاتھ کٹے ہوئے تھے۔پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے میں جمع کروادی۔مقتول کے ورثا نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ جائیداد کی وجہ سے ہی اسے اغوا کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
تازہ ترین