• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راؤ انوار احمد سمیت 16 ملزمان کی گرفتاری کیلئےتمام ملکی اداروں کو الرٹ جاری

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) نقیب محسود قتل کیس مرکزی مفرور ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار احمد اور دو ایس ایچ اوز سمیت 16 ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے تمام ملکی اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے جب کہ ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لیے بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نقیب قتل کیس میں مطلوب ملزمان میں سے 10 گرفتار کیے جاچکے ہیں جبکہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار احمد سمیت 16 ملزمان کی فہرست تمام ملکی اداروں کو جاری کر دی گئی ہے، ملزمان میں معطل ایس پی راؤ انوار احمد، شاہ لطیف ٹاؤن کے سابق ایس ایچ او سب انسپکٹر امان اللہ مروت، ان کے بھائی اے ایس آئی احسان اللہ مروت، نقیب اللہ کو حراست میں لینے والی ٹیم کے انچارج سابق ایس ایچ و سہراب گوٹھ سب انسپکٹر شعیب شوٹر، محمد انار، اے ایس آئی گدا حسین سرگانی، خیرمحمد، علی اکبر، ہیڈ کانسٹیبلز صداقت حسین شاہ، فیصل محمود، عامر شاہ کانسٹیبلز محسن عباس، راجہ شمیم، عمران کاظمی، ریاض احمد اور دیگر شامل ہیں۔
تازہ ترین