• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعۃ الدعوۃ، لشکر طیبہ اور ایف آئی ایف کے خلاف کارروائی، 10 لاکھ ڈالرز منجمد

اسلام آباد(زاہد گشکوری)پاکستان نے حافظ سعید سے منسلک جماعۃ الدعوۃ،لشکر طیبہ اور ایف آئی ایف کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 10لاکھ ڈالرز(ایک ملین ڈالرز) مالیت کی جائیدادوں کو منجمد کردیا،اس کے علاوہ کارروائی میں 121 بینک اکائونٹس کو منجمد جبکہ ویب سائٹس کیخلاف بھی کارروائی کی گئی ہےتفصیلات کے مطابق پاکستان کے انسداد دہشتگرد ی حکام نے حافظ سعید سے منسلک تین اداروں کیخلاف ایک بڑا کریک ڈائون کرتے ہوئے 10 لاکھ ڈالرز مالیت کی جائیدادوں کو منجمد کردیا اور اس کی فنڈنگ کو روکنے کیلئے کئی سنجیدہ اقدامات کیے جارہے ہیں،پاکستان نے یہ کریک ڈائون گلوبل منی لانڈرنگ واچ ڈاگ کی جانب سے مبینہ دہشتگردی فنڈنگ کے ملکوں میں نام جانے سے بچاتے ہوئے کیا ہے،پاکستان کو پہلے ہی پیرس میں آج ہونےو الی ایف اے ٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس )اجلاس سے 3 ماہ کی مہلت مل چکی ہے۔پاکستان نے فلاح انسانیت فائونڈیشن اور جماعۃ الدعوۃ کے 90 ملین روپے کے اثاثے ضبط کیے،جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کے اہم رہنما جلا وطن ہو چکے ہیں،اہم دستاویزا ت کے مطابق پاکستان نے اس کریک ڈائون کا آغاز قانونی گنجائش کے تحت خود کیا ہے۔یو این ایس سی قرارداد 1267پر عملدرآمد کی ترقیاتی رپورٹ بھی پیرس اجلاس کے سامنے پیش کی گئی۔جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن مرکز کو ریاست کے کنٹرول میں لے لیا گیا جس کے 121 بینک اکائونٹس کو یو این ایس سی کی قرارداد 1267 کے تحت منجمد کیا گیا۔اس میں 69 بینک اکائونٹس ایسے بھی شامل تھے کہ جس میں جماعۃ الدعوۃ ،لشکر طیبہ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کے 10 ملین ڈالرز تھےجبکہ 50 اکائونٹس دیگر تھے ۔دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان نے یو این ایس سی کی قراداد پر یقینی عملدرآمد کرتے ہوئے لشکر طیبہ ،جماعۃ الدعوۃ،فلاح انسانیت فائونڈیشن ،داعش ،القاعدہ اور دہشتگرد گروہوں کو واچ لسٹ میں ڈالا ہے۔دی نیو ز کو حاصل دستاویزات کے مطابق لشکر طیبہ کی ملک میں عوامی موجودگی نہیں ہے اور عوام سے چندہ بھی نہیں لیاجارہا اور یہ ادارہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں ہے۔جیو نیوز کو حاصل خصوصی دستاویزات کے مطابق لشکر طیبہ ،جماعۃالدعوۃاور فلاح انسانیت فائونڈیشن سے منسلک دہشتگردی قانون کے تحت جلا وطن کردیے گئے ان میں حافظ محمد سعید ،عبداللہ عبید ،ملک ظفراقبال شہباز،عبدالرحمان عابد اور قاضی کاشف حسین شامل ہیں۔پاکستانی حکام نے سخت کارروائی کرتے ہوئے خفیہ فنڈنگ روکی اور ملک میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 438 کیس درج کیے ۔ان میں 65 کیسز ایسے تھے کہ جو جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کیخلاف انفرادیت میں درج کیے گئے ،18 کیاسک ،کیمپس ،چندے کے بکس اور ایف آئی ایف کے بوتھ ختم کیے گئے۔
تازہ ترین