• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظار احمد قتل کیس،مقدمے کا عبوری چالان تیار

کراچی( طلحہ ہاشمی)اے سی ایل سی اہلکاروں کے ہاتھوں ڈیفنس میں قتل ہونے والے انتظار احمد کے مقدمے کا عبوری چالان تیار کر کےپولیس نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے پاس جمع کروادیا گیا ہے، ایک کے سوا گرفتار 8اہلکاروں کو دفعہ 302میں چالان کیا گیا ہے جبکہ پولیس پارٹی میں شامل لیکن موقع پر موجود نہ ہونے پر ایک اہلکار کو خانہ 2میں چالان کیا گیا ہے، سابق ایس ایس پی مقدس حیدر کا تحقیقات میں براہ راست تعلق ثابت نہیں ہوسکا، موجودہ جے آئی ٹی کی تمام کارروائی میں انتظار کے والد کی شمولیت کے اعلی حکام نے احکامات دے دیئے ہیں ۔۔ تفصیلات کے مطابق جیونیوز کو ذرائع نے بتایا کہ انتظار احمد قتل کیس کا عبوری چالان تیار کر لیا گیا، عبوری چالان ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے پاس جمع کروادیا گیا، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر دو دن میں عبوری چالان کا جائزہ لیں گے اور دو دن بعد پیر کو عبوری چالان کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
تازہ ترین